دنیا

اوہائیو یونیورسٹی کا حملہ آور7سال پاکستان میں رہا

پیر کے روز اوہائیو یونیورسٹی میں چاقو کے وار سے گیارہ افراد کو زخمی کرنے والا صومالی حملہ آورعبدالرزاق دوہزار سات سے دوہزار چودہ تک پاکستان میں بطور مہاجر وقت گزار چکا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عبدالرزاق نے حملے سے پہلے داعش سے متعلق سماجی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ حملے سے بچنے کے لئے داعش سے اتحاد کریں،عبدالرزاق نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں داعش کا خفیہ سیل ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز عبدالرزاق علی نامی شخص نے اوہائیو یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد لوگوں پر چاقو سے حملے کرنے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم حملے کے فوراً بعد عبدالرزاق علی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close