دنیا

سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

ریاض: دومۃ الجندل پراجیکٹ الجوف ریجن میں ہے، یہ ریاض سے 900 کلو میٹر شمال میں واقع ہے سعودی عرب میں اس منصوبے کی تکمیل بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے

سعودی عرب میں دومۃ الجندل کمپنی نے ہوا سے بجلی تیار کرنے کا پہلا منصوبہ مکمل کیا اور چلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مشرق وسطی میں سب سے بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خروج وعودہ قوانین کی خلاف ورزی پر غیرملکیوں کا سعودی عرب میں داخلا بند

دومۃ الجندل تجدد پذیر توانائی کے ادارے اے ڈی ایف رینوبلز انٹرنیشنل کمپنی اور ابوظبی فیوچر انرجی کمپنی کے تعاون سے اس مشن کی تکمیل ہوئی۔ اس سے سالانہ بنیاد پر 20 لاکھ ٹین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔
ہوا سے سالانہ 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، یہ پروجیکٹ 2022 میں مکمل ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close