دنیا

انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،18افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبےآچے کے جزیزے سماٹرا میں 6.5 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے

زلزلے میں ضلع پیدے جیا کےڈپٹی چیف کے مطابق اب تک 18افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعددعمارتیں تباہ ہوگئیں ہیں جس کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے پھنس گئے ہیں جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close