More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

والدین کی غلفت، نومولود بچی نے تپتی گاڑی میں دم توڑ گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ورجینیا : شدید گرمی میں کئی گھنٹے تک گاڑی میں بند نومولود بچی تڑپ ٹرپ کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق والدین کی غلفت کا یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا، جہاں والدین نے بچی کو اکیلا تپتی گاڑی میں چھوڑ دیا تھا۔

کئی گھنٹوں تک چلچلاتی دھوپ میں تپتی گاڑی میں بند بچی سے متعلق پولیس اہلکاروں کو اطلاع ملی تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ بچی کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے میں بچی کی موت کی ایف آئی آر درج کرلی گئی اور واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جلد موت کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔

اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ بچی کے والدین کون ہیں اور اسے گاڑی میں کون چھوڑ گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نومولود کا پوسٹ مارٹم کرچکی ہے جس کی رپورٹ پولیس کو پیش کی جائے گی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث کسی افراد کو بھی اب تک گرفتار نہیں کیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close