دنیا

چھوٹی بہن سے محبت پر بیوی نے شوہر کو ذبح کردیا

بھارت میں خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر دل پھینک شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے گاؤں بھادوہی میں بیوی نے اپنی جواں سالہ بہن کے ساتھ مل کر 55 سالہ شوہر کو گھر میں ہی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا جس کے بعد انہیں ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق ناخوشگوار واقعہ کوئیرانا تھانے کی حدود میں ہفتے کی رات اُس وقت پیش آیا جب شوہرسالی سے موبائل پر گفتگو میں مصروف تھا تو اسی دوران اہلیہ کمرے میں آگئیں۔

خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا کیا اور جب آگے بڑی تو بات ہاتھا پائی تک پہنچی، جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر پہلے مقتول پر تشدد کیا اور پھر گلے پر چھری پھیر دی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے چار بیٹے ہیں جو ممبئی کے مہاجر ورکرز کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے دو شادی شدہ اور دو کنورے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اُس کے شوہر نے سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے اور اُسے بلیک میل بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close