More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے کم ازکم 31 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پیرس:  تارکینِ وطن کے ڈوبنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو فرانسیسی بندرگاہ کیلے کے قریب رونما ہوا ہے

تارکین فرانس سے برطانیہ جارہے تھے کہ ڈنگی بوٹ الٹ کر ڈوب گئی اوردرجنوں تارکینِ وطن لقمہ اجل بن گئے۔

واقعے کے بعد فرانسیسی اور برطانوی مشترکہ تلاش شروع کی گئی تاکہ مزید افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔
اس مشن میں تین ہیلی کاپٹر اور تین کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں لیکن کسی زندہ فرد کی تلاش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظیم (آئی او ایم) نے 2014 کے بعد سے اسے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے کیونکہ اسی سال سے ڈیٹا جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر روکا گیا جہاز چھوڑ دیا

بدھ کے روز فرانس کے شمالی ساحلوں پر پرسکون سمندر کی وجہ سے یہ کشتی روانہ ہوئی۔ تاہم سخت سرد سمندر میں ہیجان پیدا ہوا۔

ایک مقامی ماہی گیر نے الٹی ہوئی کشتی کے قریب بے حس و حرکت انسانوں کو دیکھ کر مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی ۔

اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم ژاں کسٹکس نے کہا جرائم پشہ اسمگلر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرانس سے برطانیہ جانے والے مشہور سمندری راہ گزر دی چینل کو پناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا۔

تاہم دیگر امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک اس واقعے میں دو افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close