دنیا

کینیڈا، منجمند جھیل پر آئس بوٹ ریس مقابلہ

کینیڈا کی یخ بستہ موسم سے لطف و اندوز ہونے کے لیے منجمند جھیل پر آئس بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح کے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا۔

آئس بوٹ ریس کی رونق بڑھانے کو چینی ڈریگن بوٹس بھی کینیڈا پہنچ گئی ہے جہاں نوجوان جہاز ران مقابلے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں تو وہیں شائقین کی بڑی تعداد اپنی نوعیت کے اس انوکھے ایونٹ میں جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں۔

شدید ترین سردی میں منجمند جھیل پرآئس بوٹ ریس میں چین کی روایت اور ثقافت کے تحت ڈریگن بوٹ کو دس سے زائد افراد کو بیٹھا کر چلائی گئی جب کہ نوجوان کشتی رانوں نے یخ بستہ ہواوٴں میں جوش وخروش سے مقابلے میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہر سال ہونے والے اس منفرد ایونٹ میں اس سال بھی دنیا بھر سے ساٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کا ایک شاندار تقریب میں استقبال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close