دنیا

سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو نکال دیا

ریاض: سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی 5 مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنیوالے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایف آئی اے کے مطابق بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سیکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close