دنیا

سعودی عرب آسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں یا پھر ایک خوراک لے لی ہو

انتظامیہ کے مطابق ویکسینیشن کے بعد توکلنا ایپ پر ‘محفوظ’ اسٹیٹس ہونا بھی ضروری ہے۔ وہ سعودی عرب آسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں یا پھر ایک خوراک لے لی ہو، اس کے علاوہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد یا پہلے ویکسین لگوانے والے کو بھی مملکت آنے دیا جائے گا

ایک خوارک لینے والے غیر ملکیوں کو توکلنا ایپ کے علاوہ پی سی آر بھی دکھانا ہوگا۔

پل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضروری ہے کہ پی سی آر سفر سے 72 گھنٹہ پہلے کا نہ ہو، اس کے بغیر غیر ملکیوں کو پل کے ذریعہ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں: دورہ سعودی عرب کے حوالے سے جدہ میں خصوصی میڈیا ٹاک

جن شہریوں نے سعودی عرب سے باہر قیام کے دوران کوروناویکسینیشن کروائی وہ مملکت کی وزارت صحت سے رجوع کرکے ہدایات حاصل کریں۔

کنگ فہد پل انتظامیہ نے مزید وضاحت پیش کی کہ سعودی شہریوں کے ساتھ ان کے غیر ملکی ملازمین کے لیے بھی پی سی آر ضروری ہے جبکہ انہیں 7 دن کے

لیے خود آئیسولیٹ کرنا ہوگا، جنہوں نے ویکسین لے رکھی ہے انہیں سفر کے لیے صرف پی سی آر کی ضرورت ہے، انہیں گھر میں خود آئیسولیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close