دنیا

کرونا ویکسین کو بھارتی وائرس کے خلاف موثر قرار ، فائزر کا بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

نئی دہلی: معروف امریکی دوا ساز کمپنی نے اپنی کرونا ویکسین کو بھارتی وائرس کے خلاف موثر قرار دیتے ہوئے مودی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

 

 

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی مایہ ناز دوا ساز کمپنی فائزر نے مودی حکومت سے کہا کہ کمپنی کی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بھارت میں موجود کرونا کی نئی قسم کے خلاف بھی موثر ہے اور یہ بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

 

فائزر نے مطالبہ کیا کہ مودی حکومت فوری طور پر ویکسین کے استعمال کی اجازت دے، ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے پھیلاؤ اور اموات کی خوفناک لہر کے پیچھے اسی وائرس کا ہاتھ ہے۔

 

فائزر کا کہنا ہے کہ بھارت حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جولائی تا اکتوبر کے درمیان ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر نے بھارتی حکومت کو بتایا ہے کہ یہ ویکسین بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو دی جاسکتی ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

 

، "یہ نیا ثبوت اہم امر ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن پروگرام سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کتنا قیمتی ہے ،” ہانک نے کہا۔

 

یہ بھی پڑھیں: ’یاس‘ طوفان آج بھارت سے ٹکرائے گا

 

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ فائزر نے مرکزی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ٹیکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو دیا جا سکتا ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت کے درمیان کولڈ اسٹوریج سہولیات کے ساتھ ایک مہینے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close