دنیا

نوعمر طالبعلم کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والی خاتون ٹیچر کی گرفتاری کے بعد ایسی تصویر سامنے آگئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

نیویارک: امریکہ میں اپنے نوعمر شاگرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والی خاتون ٹیچر کی گرفتاری کے بعد ایسی شرمناک تصویر منظرعام پر آ گئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس قبیح جرم میں گرفتار ہونے پر شرمسار ہونے کی بجائے خاتون مسکرا رہی ہوتی ہے، گویا اسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں بلکہ خوشی ہو۔ عدالت نے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 20سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ سارہ فوکس نامی ٹیچر امریکی ریاست ٹیکساس کے لوک ہارٹ ہائی سکول میں بیالوجی پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے 17 سالہ طالب علم کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔

 

تعلقات کا انکشاف ہونے پر سکول انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسے ٹیچر کی حرکت سے آگاہ کیا۔ پولیس نے سارہ کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کیں تو لڑکے اور سارہ کے موبائل فونز کے ریکارڈ سے ان کا تعلق ثابت ہو گیا۔ عدالت میں بھی اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 20سال کے لیے کالڈویل کاﺅنٹی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس چیف ارنسٹ پیرازا کا کہنا تھا کہ ”سارہ اور اس کے طالب علم کے مابین تعلق جنسی نوعیت کا تھا۔“ واضح رہے کہ سارہ شادی شدہ تھی اور گرفتاری سے چند روز قبل ہی اس نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی 27ویں سالگرہ منائی تھی۔ انٹرنیٹ پر صارفین سارہ کی مسکراتے ہوئے پوسٹ کی گئی تصویر پر شدید غصبناک ہیں اور سخت ملامت کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close