دنیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا محمد سید ہمائل شہید جب کہ مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: غاصب صیہونی فوجی فلسطینی پرچم سے خوف

چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر فلسطینی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close