دنیا

اسرائیل کے جبگی طیاروں نے سیز فائر کے بعد تیسری بار غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے تیسری بار غزہ کی پٹی پر ایک عمارت اور ایک کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غزہ سے آتش گیر غبارے بھیجنے کے جواب میں کی گئی۔ فضائی بمباری میں حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا گیا۔ فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل لاکھ مظالم ڈھالے، فلسطٰینی اپنے آباواجداد کی وراثت نہیں چھوڑیں گے

مئی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہوا تھا، اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غبارے کے حملے کا بہانہ بنا کر تیسری بار غزہ پر بمباری کی ہے تاہم اسرائیل ایک بار بھی آتش گیر غباروں کا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

اسرائیل نے مسلسل 11 روز غزہ پر بمباری جس میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے کے بعد اردن کی ثالثی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close