دنیا

خیبر پختونخواہ حکومت نے چینی کپمنیوں کے ساتھ 11 معاہدے کر لئے

بیجنگ: خیبرپختونخوا حکومت نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کیلئے مفاہمت کی گیارہ یادداشتوں پر دستخط کر دئیے۔ دستخطوں کی تقریب بیجنگ میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور چینی کمپنیوں کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 11 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یہ ترقیاتی منصوبے انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصی اقتصادی زونز، بجلی گھر، تیل صاف کرنے کے کارخانے، بنیادی ڈھانچے اور ای کامرس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close