دنیا

چین کے صوبے ہوبئی میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

بیجنگ: چین کے صوبے ہوبئی میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

ریسکیو آپریشن کے دوران 6 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہنان میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close