دنیا

سرجیکل ماسک کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے انتہائی مفید

واشنگٹن: امریکا کی یالے یونیورسٹی اور اسٹینفورڈ میڈیسین نے سرجیکل ماسک کے ذریعے کرونا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق تحقیق کی جس میں بنگلہ دیش کے 600 دیہات کے ساڑھے تین لاکھ کے قریب افراد نے حصہ لیا

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سرجیکل پہننے سےعلامات والی کوویڈ کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کافی حد تک محدود کیا جاسکتا ہے، ماسک پہننے کی وجہ سے علامات والی بیماریوں میں 9.3 فیصد تک کمی آئی تاہم ان نتائج سے مطلب ہرگز نہیں لیا جاسکتا کہ ماسک 9.3 فیصد مؤثر ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر فرد پابندی ماسک کا استعمال شروع کردی تو یہ شرح بڑھ بھی سکتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ نتائج سے اب سائنسی بحث کا خاتمہ ہوجانا چاہیے کہ فیس ماسک پہننا آبادی کی سطح پر کووڈ کی روک تھام کے لیے مؤثر ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : فیس ماسک پہننے کا درست طریقہ جانیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر فیس ماسک کا استعمال کرنے والے گیارہ فیصد تک بیماری کے خطرے سے دور ہوجاتے ہیں جب کہ ساٹھ سال سے زائد افراد پانچ فیصد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق پر کام نومبر میں شروع ہوا تھا اور اس کا اختتام اپریل 2021 میں ہوا تھا، بنگلہ دیش میں مارچ 2020 سے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے تاہم لوگوں کی جانب سے اسے اپنانے کی شرح آغاز میں زیادہ نہیں تھی، مگر محققین کی حوصلہ افزائی پر دیہات میں یہ شرح 13 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد تک پہنچ گئی۔

فیس ماسک کے استعمال میں بڑھانے کے لیے چند طریقے مددگار ثابت ہوئے، یعنی گھر گھر مفت ماسک کی فراہمی، ماسک کے فوائد کے بارے ےمیں تفصیلات بتانا، قابل اعتبار مقامی رہنماؤں کی جانب سے فیس ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کرانا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close