دنیا

روسی صدر کا سعودی فرمانروا اور ایرانی صدر کو ٹیلی فون، شام کے معاملے پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدلعزیز  اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شام کے معاملے پر حکومتی سطح پر رابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شام کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی اور اس معاملے پر رابطے جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔رہنماﺅں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں میں تسلسل رکھاجائے گا۔

علاوہ ازیں  روس کےصدر ولادی میرپیوٹن نے ایران کےصدرحسن روحانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں شام میں جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے  شام کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی اور داعش کے خلاف جنگ میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close