دنیا

یمن میں بیرون ملک سے بھیجے گئے اربوں روپے ہڑپ

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں باغیوں کیخلاف سعودی اتحاد جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اسی دوران ایک اور انکشاف ہواہے کہ قومی خزانے میں بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور باغیوں نے بیرون ملک سے بھیجے گئے ایک ارب ڈالر (تقریباً100ارب پاکستانی روپے )ہڑپ کرلیے ہیں ۔ 
 یمن کے اقتصادی اور بنک ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے پچھلے ایک برس میں بیرون ملک سے شہریوں کی جانب سے بھیجے گئے ایک ارب ڈالر ترسیلات زر بھی ہڑپ کر لیے ہیں اور خزانہ خالی ہونے کے نتیجے میں یمنی ریال کی ڈالر کے مقابلے میں قدر بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 215 یمنی ریال ایک امریکی ڈالر کے قریب آ گیا ہے، اسی طرح 57 یمنی ریال ایک سعودی ریال کے مساوی ہے۔بلیک مارکیٹ میں 280 یمنی ریال ایک ڈالر کی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں اور سعودی ریال کے مقابلے میں 70یمنی ریال ادا کیے جا رہے ہیں۔
 حوثی شدت پسندوں نے بیرون ملک سے بھجوائی رقم اور ترسیلات زر ان کے مالکان کو ادا کرنے سے منع کر دیا ہے اوران کی رقوم باغیوں کو ادا کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close