دنیا

فیس بک اور ٹوئٹرکو بھی بڑی دھمکی آگئی

واشنگٹن : عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ ’داعش‘ کے حامیوں نے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک اور ٹوئیٹر کوبھی دھمکی دیدی ہے ۔ 
 حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر داعشی اکاﺅنٹس کیخلاف ہونیوالے کریک ڈاﺅن کے بعد داعش کے ہیکنگ ڈویژن نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میںاکاﺅنٹس کی بندش جاری رکھنے پر فیس بک اور ٹوئیٹر کے سی ای اوز کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ۔
اس ویڈیو کیساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ٹوئٹر کے جیک ڈورسی رڈلڈکی گولیوں کے خول کیساتھ تصاویر بھی لگائی گئیں اور اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاگیاکہ ’آپ روزانہ اعلانات کرتے ہیں کہ آپ نے بہت سے اکاﺅنٹس معطل کردیے ہیں اورآپ کے لیے ہم کہتے ہیں کہ یہی کچھ آپ کرسکتے ہیں ، آپ ہماری لیگ میں نہیں ہیں ‘۔
ویڈیوکلپ میں یہ دھمکی بھی دی گئی کہ ہیکنگ گروپ ہر سائٹ کے 10اکاﺅنٹس حاصل کرے گا اور اگر دونوں میں سے کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ نے اکاﺅنٹس معطل کیے تو دونوں سائٹس مکمل طورپر ڈیلیٹ کردیں گے۔ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ ہیکنگ گروپ کے پاس دس ہزار سے زائد فیس بک اکاﺅنٹس، 150فیس بک گروپس اور پانچ ہزار ٹوئیٹر اکاﺅنٹس ہیں ۔ 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر نے حالیہ دنوں میں اعلان کیاتھاکہ دہشتگردی کو ہوا،دھمکیاںدینے سے متعلق ٹوئیٹس پر ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائداکاﺅنٹس اُنہوں نے معطل کیے ہیں جو داعش سے وابستہ تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close