دنیا

فرانس اور متحدہ عرب امارات کا ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان

پیرس: یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ ہیں

امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتا طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال 2004 میں اس طیارے کے سروس میں آنے کے بعد یہ مذکورہ فرانسیسی طیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی آرڈر ہے۔

امارات نے 12 کریکل ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : رن وے پر طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تحقیقات شروع

امارات کو رافیل طیارے حوالے کرنے کا سلسلہ تقریباً 2 ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027 سے شروع ہوگا۔

سال 2011 سے 2020 تک ایک دہائی کے عرصے میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا پانچواں بڑا خریدار رہا۔ امارات کی جانب سے خریداری کے حجم کی مالیت 4.7 ارب یورو رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close