صفحہ اول تعلیم و ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے گوگل کا نیا ٹول متعارف

انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے گوگل کا نیا ٹول متعارف

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کروا دیا۔ گوگل نے یہ قدم برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کے پر زور مطالبے کے بعد اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اے آئی ٹول انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی نشاندہی کرے گا۔

یہ فری ٹول تصاویر کی شناخت کرتا ہے جو ویب سائٹ موڈریٹرز کو بچوں سے متعلق بیہودہ مواد فوری ہٹانے میں مدد دےگا۔

یہ ٹول این جی اوز اور گوگل کی پارٹنر کمپنیوں کو دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول جیسے کہ مائیکروسوفٹ کا فوٹو ڈی این اے صرف پہلے سے نشاندہی کی گئی تصاویر پکڑ سکتا تھا، لیکن اب اس نئے ٹول کی مدد سے نئی اَپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی فوری روکا جاسکے گا۔

اگرچہ گوگل کے اس نئے ٹول کی نشاندہی کی صورت میں کسی انسان کی جانب سے اس کی تصدیق ضروری ہوگی، تاہم یہ ٹول صرف متعلقہ مواد ہی ریویو (جائزے) کے لیے پیش کرے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بینکوں سے ڈیٹا چوری کا معاملہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کراچی کا دورہ کرے گی

کراچی: بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کراچی کا دورہ ک…