انٹرٹینمنٹ

امیشا پٹیل کو بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرشوٹنگ کے دوران لی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا بھی نہیں بھائی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پرمداحوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویرپرکمنٹ کیا کہ وہ اس طرح کی تصاویرپوسٹ نہ کیا کریں کیونکہ ایسی تصاویر ان کی شخصیت پرذرا نہیں بھاتی ہیں۔ ایک دوسرے مداح نے بھی کہا کہ انہیں اب جلد ہی شادی کرلینی چاہیئے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کو ایک صحافی کی جانب سے ان کے نام ’امیشا‘ سے پکارا گیا تھا جو انہیں بالکل اچھا نہیں لگا تھا اورانہوں نے صحافی کو فوری ٹوک کرکہا کہ انہیں ’امیشا جی‘ کہہ کرپکارا جائے۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پہلی بارنہیں کہ انہوں نے اپنی بولڈ تصویریں شیئرکی ہوں اس سے قبل بھی وہ ایسی تصویریں شیئرکرتی رہی ہیں اورجب بھی انہیں اچھا خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close