انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ نئی فلم ‘کنگ’میں سہانا کے ساتھ ‘ڈان’ بننے کیلئے تیار

شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘کنگ’ میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنے نئی فلم ‘کنگ’ میں ‘ڈان’ جیسا کردار ادا کریں گے جبکہ اس فلم میں سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب میگا اسٹار اپنی بیٹی کے ہمراہ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ‘ڈان’ جیسا منفی کردار ادا کریں گے، فلم میں اُن کے اور سہانا خان کے کچھ ایکشن سین بھی ہوں گے جن کے لیے اداکار اپنی بیٹی کے ہمراہ تربیت لے رہے ہیں۔
ایکشن فلم ‘کنگ’ کو سدھارتھ آنند شریک پروڈیوس کریں گے جبکہ سوجوئے گھوش اس کی ہدایت کاری کریں گے، فلم کی کریکٹر ڈیزائننگ پہلے ہی ہو چکی ہے جبکہ سدھارتھ آنند اس وقت بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیموں کے ساتھ ایکشن بلاکس پر کام کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close