انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار اور کامیڈین رزاق خان چل بسے

ممبئی : بھارت کے معروف مسلمان اداکار رزاق خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بھارتی اداکار اور کامیڈین رزاق خان کو اچانک دل کا عارضہ لاحق ہواجس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے ۔
رزاق خان نے ہیلو برادر ، ہیرا پھیری ، بادشاہ اور راجہ ہندستانی , دل تیرا عاشق ، مہرا ، نائک  اور پارٹنر سمیت متعدد فلموں اور کامیڈی پروگرام ’’کامیڈی نائٹ ود کپل ‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ تاہم انہوں نے اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے بے حد شہرت حاصل کی ۔ان کی نماز جنازہ کل ادا کیے جانے کا امکان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close