انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ملیکا شراوت کی ویب سیریز ’’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘‘ جلد ریلیز ہوگی

ممبئی: اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں پروڈیوسر نے شائقین کا دل لبھانے کے لیے ایک انتہائی نامناسب سین شوٹ کرنے کو کہا۔

اداکارہ کے مطابق ماضی میں انہیں ایک پروڈیوسر نے کوریوگرافر کے ذریعے کہا کہ وہ ان کی کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ملیکا شراوت نے بتایا کہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی کمر میں انڈے کو فرائی کرنے کا سین دیکھ کر مداح بے خوش ہوں گے اور اداکارہ کو انتہائی پرکشش اور خوبرو سمجھا جانے لگے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نیم برہنہ کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کروانے سے معذرت کی، کیوں کہ ان کے خیال میں یہ بے حد فالتو سین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں کا دل لبھانے کیلئے انتہائی بولڈ اور نامناسب سین شوٹ کرنے کا کہا گیا، ملیکا شراوت

ملیکا شراوت ماضی میں بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہیں آف اسکرین رومانس کرنے کی پیش کش کی گئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی میں کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر ہیروز سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آف اسکرین رومانس سے انکار پر انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

جلد ہی ملیکا شراوت کی ویب سیریز ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘ ریلیز ہوگی، اس سیریز کے ساتھ ہی ملکا شراوت تقریبا 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

ان کی آخری فلم ’زینت‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 2015 کی فلم ’ڈرٹی پولٹکس‘ میں ںظر آئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close