انٹرٹینمنٹ

نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا: زارا شیخ

لاہور:  زارا شیخ نے کہا کہ فلم پروڈکشن میں وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے، فلم میکر مختلف موضوعات پرفلمیں بنا رہے ہیں جب کہ بھارت کے علاوہ ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلسازی ہونی چاہیے۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے،

مگرنئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنہوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ فلم اور ٹی وی میں بہت فرق ہے۔ فلم پر آپ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر آپ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close