انٹرٹینمنٹ

ہر وہ چیز غلط ہے جو گھر والوں کے سامنے بیٹھ کر نہ دیکھی جا سکیں

اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ’عریانیت‘ کے خلاف ہیں اور مختصر لباس کو پسند نہیں کرتیں ہے۔

رابعہ بٹ نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکاراؤں کے لباس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ان سے بھی غلطیاں ہوئیں اور انہوں نے بھی مختصر لباس پہنا مگر اس وقت انہیں ایسی باتوں کی سمجھ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا اگر وہ آج یہاں بیٹھ کر کم کپڑے پہننے والی اداکاراؤں کے خلاف بات کس منہ سے کریں کیوں کہ ماضی میں وہ خود بھی ایسا لباس پہن چکی ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے ماڈلنگ کے دوران مختصر لباس پہنا، تب انہیں ایسی باتوں کا علم نہیں تھا مگر اب وہ سمجھ چکی ہیں اور جو آج کی ماڈلز بولڈ لباس پہن رہی ہیں ۔وہ بھی ایک دن سمجھ جائیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ کم کپڑے نہیں پہنتیں اور بولنے کے بجائے عملی مظاہرہ کر کے بتاتی ہیں کہ یہ غلط ہے۔

رابعہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ وہ اُس وقت تک معاف کریگا جب تک کہ بندہ قبر میں نہیں پہنچ جاتا مگر لوگ اپنی باتوں سے ہی دوسرے کو قبر میں پہنچا دیتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر عریانیت کے حق میں نہیں ہیں، وہ ہرچیز غلط ہے جو اپنے گھر والوں کے سامنے بیٹھ کر نہ دیکھی جا سکیں یا کی نہ جا سکیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close