انٹرٹینمنٹ

گلوکارعلی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

ممبئی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بعد ان کے بھائی دانیال ظفر بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں اور جلد ہی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔

پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر کے  بھائی دانیال ظفر بھی گلوکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں لیکن اب جلد ہی اپنے بھائی کی طرح بالی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے دانیال ٖظفر کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے بعدوہ  جلد ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں ان کے علاوہ 5 نئے چہرے متعارف کرائیں جائیں گے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی بھی میوزک بینڈ کے گرد گھومتی ہے  جس کی ہدایتکاری کے فرائض حبیب فیصل سرانجام دیں گے جب کہ فلم  کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close