انٹرٹینمنٹ

ایان علی ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس سندھ ہائیکورٹ کوبھجوادیا

ایان علی ای سی ایل کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ریفری جج کو نو جنوری کو سماعت کرنے اور اسی ہفتے فیصلہ سنانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران لطیف کھوسہ کا کہنا تھا وزارت داخلہ ایان علی پر کم اور دہشت گردی ختم کرنے پر زیادہ توجہ دیں، عدالت نے جرنل مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور جنرل نے عدالتوں پر دباؤ کے حوالے سے بیان دیا۔

جس پر نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور اپنے ضمیر کے مطابق کسی دباو کے بغیر فیصلے کرتی ہیں اور یہ قوت عدالتوں نے بار کی جدوجہد سے حاصل کی ہے۔

قبل ازیں عدالت نے ایان علی ای سی ایل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج کو ہداہت کی ہے کہ وہ ایان علی کیس کی سماعت سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے پہلے روز یعنی نو جنوری کو شروع کریں اور اسی ہفتے میں فیصلہ سنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close