بلوچستان

ڈیرہ اللہ یار، کربلا جانیوالی زائر پولیس گردی کا شانہ بن گئی، پولیس نے خاتون زائر پر گاڑی چڑھا دی

جیکب آباد: چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین میں ایک اور شہید کا اضافہ ہوگیا، خاتون پولیس گردی کا شکار ہوگئی، کراچی سے تعلق رکھنے والی زائر زبیدہ خانم کربلا میں پہنچنے سے پہلے ہی خالق حقیقی کو جا ملی، تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے قافلے کے ہمراہ جب سندھ اور بلوچستان کے بارڈر جیکب آباد پہنچے تو حسب معمول پولیس نے اُنہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد زائرین نے احتجاج کیا، جسے کچلنے کے لئے پولیس نے اپنی گاڑی زائرین پر چڑھا دی، جس کی زد میں آکر ایک خاتون زائرہ جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ بلوچستان بارڈر پر کانوائے کے نام پر پولیس گردی پہ خاتون کے احتجاج پر پولیس نے زائرہ امام حسین علیہ السلام پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ذرائع کے مطابق سندھ بلوچستان بارڈر ڈیرہ الہ یار تھانہ جیک آبار کے قریب سالار آفتاب حسین میرانی کے قافلہ کو پولیس نے روکا اور 10000 رشوت طلب کی کہ تب ہم آپ کو گذرنے دیں گے۔ کافی دیر کے بعد کراچی کی خاتون زبیدہ خانم نے اتر کر التجا کی تو پولیس والو نے دھکا دے کر گرا دیا اور گاڑی اوپر سے گزار دی اور اسے جاں بحق کر دیا، ظلم کی انتہا کرتے ہوئے صرف لاش کو لے کر چلے گئے۔

بعدازاں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا برکت حسین موقع پر پہنچ گئے، اس وقت سندھ بلوچستان بارڈر پر زائرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، واضح رہے کہ اس سے پہلے 3 زائر تفتان بارڈر پر اور ایک زائر علمدار روڈ (کوئٹہ) پر جاں بحق ہوچکے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ موقع پر موجود ایس ایچ او کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close