اسلام آباد

بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے باہر پہنچے تو گاڑی سے نکلتے ہی شیخ رشید سے سامنا ہو گیا، دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی کیا کام کیا؟ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا

اسلام آباد : عام انتخابات سے پہلے انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے سیاستدان جیت کے بعد آج قومی اسمبلی پہنچے اور حلف اٹھایا۔اجلاس کے دوران یوں تو بہت سے دلچسپ اور تاریخی لمحات دیکھنے میں آئے مگر اجلاس سے پہلے جب بلاول بھٹو زرداری پارلیمینٹ پہنچے تو ان کا سامنا شیخ رشید سے ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی کیا کام کیا؟ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں تو سب سے پہلے ان کا سامنا شیخ رشید سے ہوتا ہے۔ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر مصافحے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری بھی خوش اخلاقی سے مصافحہ کرتے ہیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close