اسلام آباد

گلوکار سلمان احمد کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

بنی گالہ: پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

 اسلام آباد پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کررہے تھے۔

گرفتاری کے وقت سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں نے کونسا قانون توڑا ہے جس پر مجھے گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور مزید 24 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہےتاہم پولیس نے کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا۔

 واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close