کشمیر

ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید، 8 بچے زخمی

نکیال:  ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اوردھروتی میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اورایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیوراسد ولد دل محمد شہید جب کہ اسکول جانے والے 8 بچے زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close