صفحہ اول پاکستان پنجاب ساہیوال میں پرنسپل نے بچی پر ظلم کی انتہا کردی

ساہیوال میں پرنسپل نے بچی پر ظلم کی انتہا کردی

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ساہیوال: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی پرنسپل نے اپنے کمرے کا واش روم استعمال کرنے پر کمسن طالبہ کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول (ٹو دس ایل) کی پرنسپل نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچی کو اپنے کمرے کا واش روم استعمال کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پرنسپل نے تھپڑوں اور گھونسوں کے بعد بچی کو اٹھاکر سیڑھیوں پر پٹخ دیا جس سے بچی کو گہری چوٹیں آئی۔

پرنسپل نے زخمی بچی کو دو گھنٹوں کے لیے کمرے میں بھی بند کر دیا جب کہ 7 سالہ بچی ارم شہزادی درد سے تڑپتی رہی تاہم پرنسپل کو ترس نہ آیا، چھٹی کے بعد بچی گھر نہ پہنچی تو ماں کے اسکول جانے پر انتظامیہ نے اسے دھکے دے کر نکال دیا۔

خون نہ رکنے پر اسکول انتظامیہ نے بچی کو باہر پھینک دیا اور پھر اہل علاقہ نے بچی کو گھر منتقل کیا اور بعدازاں زخمی حالت میں متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ظلم و جبر کی اس داستاں پر والدین نے انصاف کے لیے دہائیاں دیتے ہوئے پرنسپل فرخندہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور کے خلاف درخواست دائر کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف درخواست …