صفحہ اول پاکستان پنجاب موبائل فون چھیننے پر شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر

موبائل فون چھیننے پر شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

گزشتہ رات ضمنی انتخابات کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے موبائل فون چھیننے پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

تھانہ سٹی راولپنڈی میں رپورٹر اکرام اللہ جوئیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں بیان دیا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کی رات لال حویلی میں شیخ رشید کے بھتیجے کی جیت کی خوشی میں منائے جانے والے جشن کی ویڈیو بنا رہا تھا، کہ شیخ رشید اور ان کے نجی گارڈز آئے اور انہوں نے موبائل فون چھین لیا۔
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ شیخ رشید کو درخواست بھی کی گئی کہ میں ایک رپورٹر ہوں اور اپنے دفتر میں ضروری رپورٹس بھیجنی ہیں لیکن شیخ رشید اور ان کے گارڈز نے موبائل واپس کرنے کے بجائے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

جہانگیر ترین پارٹی کارکن کی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں: فیاض چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کےکارکن…