سندھ

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما محمد ایازسومرو انتقال کرگئے

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اوررکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومروانتقال کرگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراین اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرونیویارک میں انتقال کرگئے۔ ایم این اے محمد ایازسومرو کافی عرصہ سے دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج رہے جب کہ دو ہفتوں سے وہ نیویارک میں زیرعلاج تھے۔

ایازسومروپچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اورڈسٹرکٹ بارکے صدررہے اورلا منسٹر سندھ بھی رہے۔ دوسری جانب آصف زرداری نے ایازسومروکے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایازسومرو پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، ان کی جمہوریت اور پارٹی کے لیئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپارٹی اور بھٹو خاندان ایاز سومرو کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close