سندھ

آصف زرداری اور فریال تالپور نے عوام پر ظلم کیاہے، عوام خوف کی زنجیریں توڑ دیں :عمران خان کا سندھ میں بھی حکومت بنانے کا دعویٰ

شہداد کو ٹ : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن نے عوام پر ظلم کیاہے ، اندرون سندھ میں بجلی ہے نہ پانی اور سڑکیں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں۔ میں سندھ کے عوام کے حالات بلو چستان سے بھی خراب ہیں۔ میں نے پاکستان میں کہیں اتنی غربت نہیں دیکھی جتنی سندھ میں ہے ۔ہم سندھ اور پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔شہداد کوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سندھ کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ 25جولائی کو آپ کو موقع دے رہا ہے ۔ اور یہ بات میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ بار بار موقع نہیں ملتا ۔ زرداری اور اسکی بہن نے آپ پر جو ظلم کیا ہے اس کا آپ کو اب موقع ملا ہے ان کو جواب دینے کا ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام خوف کی زنجیریں توڑ دیں ۔ یہ عوام پر ظلم کرتے ہیں، فریال تالپورسوشل میڈیا پر عوام کو دھمکا رہی ہے ۔یہ لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے ۔ یہ عوام پر خوف سے حکومت کرتے ہیں۔ آصف زرداری سمجھتا ہے کہ لوگ ڈر کر اس کو ووٹ دیں گے ۔ میں اندرون سندھ اس لئے آیا ہوں کہ سندھ کو ان سے واپس لوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو لوٹ مار ہو رہی ہے وہ پورے ملک میں کہیں نہیں ہورہی ۔سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کیلئے کیا کیا ؟ شہداد کوٹ میں کوئی بڑا ہسپتال نہیں ہے ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ کے عوام پر ظلم کیا ہے ۔ سندھ کے عوام کا پیسہ ان پر خرچ نہیںکیا جا رہا ۔ عمران خان نے کہا کہ فریال تالپور ووٹر ز کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔ سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ اب زرداری کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، نواز شریف اور زرداری چوری بچانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ دونوں نے رابطہ کرلیا ہو۔امیدہے کہ ہم سندھ اور پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف تمہاری باری ہے کیونکہ اب میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں۔ ایف آئی اے نے زرداری کی 35کروڑ کی چور ی پکڑی ہے ۔اب زرداری اور نواز شریف بھائی بھائی بن جائیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close