سندھ

اویس مظفر ٹپی کے انتہائی قریبی ساتھی کے گھرپربھی رینجرزکا چھاپہ

کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کی وطن واپسی سے عین پہلے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے دفاتر پرچھاپوں کے بعد اویس مظفر ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر بھی رینجرز پہنچ گئی۔

رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں سابق صدر آصف زرداری کے بھائی کے طور پر پہچانے جانے والے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا، گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

جبکہ اویس مظفر ٹپی کے انتہائی قریبی ساتھی کی تلاش کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کے دوست قریبی دوستوں کے گھروں اور فلیٹ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close