کھیل و ثقافت

سب سے زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں باکسر فلائیڈ مے ویدر سرفہرست ہیں جب کے معروف فٹبال اسٹار لیونل میسی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ دنیا کے کروڑوں اور اربوں میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں باکسر فلائیڈ مے ویدر 285 ملین امریکن ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کے دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی 111 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 108 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح مکسڈ مارشل آرٹسٹ کونر میگریگر 99 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار 90 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ٹینس اسٹار راجر فیڈر 77.2 ملین ڈالر کی جائیداد رکھتے ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں سے کھیلوں کو بہت تیزی سے فروغ ملا ہے جہاں شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوا وہیں میڈیا کے اشتراک نے اس شعبے کو مالی طور پر کافی مستحکم کیا ہے۔کھیلوں کے مقابلے ماضی کی نسبت اب زیادہ منعقد ہوتے ہیں جب کے کھیلوں کے قوانین میں کی گئی ترامیم سے بھی انفرادیت پیدا ہوئی اور کھیلوں کے مقابلوں کی مقبولیت کو عروج حاصل ہوا بالخصوص فٹبال، ٹینس، کرکٹ اور باکسنگ کو کافی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ جس سے ایک ایک کھلاڑی اربوں روپوں میں کھیلنے لگے ہیں۔ کھیلوں کی دنیا کے ان بے تاج بادشاہوں کی جائیدادیں دیکھ کر ماضی کا مشہور کہاوت ’کھیلو گے کودو گے تو ہو گے خراب‘ غلط ثابت ہوتا نظر آرہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close