دنیا

ہزاروں دہشتگردوں کے پاس جرمن پاسپورٹس کی موجودگی کا انکشاف

یک ہزار سے زائد سخت عقیدے کے جہادیوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے۔جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایک ہزار سے زائد مسلمان جرمن پاسپورٹ کے حامل ہیں اور ان میں کئی اس وقت شام یا عراق میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ انتہائی اہم معلومات جرمن حکومت نے پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے ایک رکن کے سوال کے جواب میں بتائی ہیں۔جرمن پاسپورٹ کے حامل بہت سارے سخت گیر مسلمان تنازعات کے علاقوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ حکومت نے سلامتی کے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے افراد یقینی طور پر ’جہادی‘ قرار دیے جا سکتے ہیں لیکن اس وقت ایسے افراد کی بیرون جرمنی روانہ ہونے کی شرح خاصی کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمن پاسپورٹ حاصل کرنے والوں میں 243 کا تعلق ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور کردستلان ڈیموکریٹک یونین پارٹی سے ہے۔ جرمنی میں کردستان ورکر پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close