انٹرٹینمنٹ

یوکرین میں سامنے آنے والی صورتحال خوفناک ہے

 یوکرین اور روس کی جنگ میں معصوم جانیں غیر محفوظ ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگ اپنی زندگیوں اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کے خوف میں جی رہے ہیں

پریانکا چوپڑا نے یوکرین کے جاری بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس نے یورپی ملک کے بے گناہ باشندوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں، اداکارہ نے صورتحال کو ‘خوفناک’ قرار دیا ہے اور یونیسیف کی جانب سے ان کی مدد کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے روس کے زیرِ قبضہ یوکرین کی صورتحال پر ایک نیوز کوریج کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگوں نے روس، یوکرین جنگ کے دوران محفوظ رہنے کے لیے سب وے اسٹیشنوں کو زیرِ زمین بنکروں میں تبدیل کر دیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ّیوکرین میں سامنے آنے والی صورتحال خوفناک ہے۔ بے گناہ لوگ اپنی زندگیوں اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کے خوف میں جی رہے ہیں جبکہ مستقبل قریب کی غیر یقینی صورتحال کو نیویگیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جدید دنیا میں یہ اس طرح کے تباہ کن موڑ تک کیسے بڑھ سکتا ہے لیکن یہ ایک نتیجہ خیز لمحہ ہے جو پوری دنیا میں گونجے گا۔

لوگوں سے مدد کے لیے پہنچنے کے لیے کہتے ہوئے پریانکا نے مزید لکھا کہ اس جنگی علاقے میں معصوم جانیں رہ رہی ہیں، وہ بالکل آپ اور میری طرح ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کرنے کے طریقے کے بارے میں میرے بائیو دیے گئے گئے لنک پر کلک کرکے معلومات حاصل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close