Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ملتوی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے انکار کردیا

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے انکار کردیا، حلف برداری کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل یا پرسوں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ آج ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close