انٹرٹینمنٹ

شہناز گِل سلمان خان کیساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار

 اداکارہ شہناز گِل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں سلو بھائی کے ساتھ ڈیبیو دینے کی تیار ی پکڑ لی ہے۔

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ شہناز گِل اب ہندی سینما اسکرین پر بھی نظر آ ئیں گی، شہناز گِل کی بالی ووڈ میں پہلی فلم میں اُن کے مدِ مقابل کوئی اور نہیں بلکہ خود سلمان خان ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کترینہ کیف کے نام سے مشہور اداکارہ شہناز گِل اور سلمان خان کی ایک ساتھ کی جانے والی فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے شہناز گِل کو اس فلم کے لیے اپنے معاوضے اور شوٹنگ کے شیڈول کا فیصلہ کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close