FeaturedUncategorizedانٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان پرمحبت کاجادو سرچڑھ کربولنےلگا

اسی ضمن میں متعدد اداکاراوراداکاراؤں کی جانب سےلائیوسیشنزبھی کیےجارہےہیں

پاکستان فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ محبت میں مبتلا ہیں۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سےتمام تر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اس کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اسی ضمن میں متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے لائیو سیشنز بھی کیے جا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر لائیو انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حال ہی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے لائیو سیشن کے تحت سپر اسٹار ماہرہ خان کا انٹرویو لیا جس دوران انہوں نے ماہرہ سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کسی خاص شخص سے محبت کرتی ہیں؟

ماہرہ نے ثمینہ پیرزادہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہاں شاید میں محبت میں مبتلا ہوں، جس پر میزبان نے کہا کہ یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close