Featuredپنجاب

حمزہ شہباز کی حکومت اور کابینہ غیر آئینی ہیں: فواد چوہدری

لاہور : حمزہ شہباز پی ٹی آئی کے 25 افراد کا ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے وہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نہیں رہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت اور کابینہ غیر آئینی ہیں، یہ کیس تو روز کی بنیاد پر چلنے والا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 25 ووٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نہیں رہے، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ اسپیکر فوری طور پر الیکشن کروائے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پی ٹی آئی کے 25 افراد کا ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور وہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نہیں رہے۔ اب ہائیکورٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی فیصلہ دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ پر کونسا نقطہ ہے کہ یہ سول کیس ہے یا زمین کے تنازعے کا کیس ہے۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ سے متعلق پانچ دن میں فیصلہ کیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ علی ظفر کی جانب سے دلائل مکمل ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پچس ووٹ نہیں مانے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close