Featuredکھیل و ثقافت

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 113 رنز کے تعاقب میں انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ندا ڈار نے ناقابل شکست 26 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے 20 اور عائشہ نسیم نے 16 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے دو جب کہ اوشادی نارا سنگے، انوکا راناویرا اور اچینی کولاسوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم انیسویں اوور میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی بولروں کے آگے کوئی سری لنکن بلے باز نہ ٹک سکی۔

کپتان چماری اتاپتو 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، اوشادی رانا سنگے 26 اور ہسینی پریرا 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب عمیمہ سہیل نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 13 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طوبیٰ حسان نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

فائنل فور میں پاکستان کے ساتھ بھارت، سری لنکا اور تھائی لینڈ پہنچی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close