Featuredکھیل و ثقافت

گلیڈی ایٹرز کے گپٹل کی شاندار اننگز ، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا، طیب طاہر اور قاسم اکرم بھی بالترتیب 7 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، مارٹن گپٹل 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
سرفراز احمد نے بھی 29 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close