Featuredپنجاب

پی این آئی ایل میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیے۔ پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس،نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن کےمراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے، نوفلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ افراد کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک اںصاف سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے نام گزشتہ روز نوفلائی لسٹ شامل کیے گئے تھے، نام پولیس کی سفارش پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانےکی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانےکی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مرادسعید، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close