Featuredپنجاب

اب استعفیٰ نہیں ، عمران خان کو سیدھے گھر جانا ہوگا

لاہور: عمران خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور بھی جارہے ہیں، عمران خان تو اب دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ لو جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں اترنے والا ہے، عمران خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور بھی جارہے ہیں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ باندھ لو جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں اترنے والا ہے، کارکنوں نے مشکل حالات کے باوجود نواز شریف کا ساتھ دیا، کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بڑی بڑی تحریکوں کا مقابلہ کیا، نواز شریف نے بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا، عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں، عمران خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا، عمران خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور بھی جارہے ہیں، کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ عمران خان کو نکالیں گے، عمران خان تو اب دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close