دنیا

آئی ایس ائی کے دہشت گرد گروہوں سے رابطے ہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی میں امریکی فوج کے اعلیٰ ترین اہلکار نے بتایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات ہیں۔ سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف نے بتایا کہ اس بارے میں مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ آئی ایس ائی کے دہشت گرد گروہوں سے رابطے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب پاکستان میں دہشت گردوں کی قائم پناہ گاہوں کے معاملے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا صفایا ہو، امریکہ پاکستان کا اتحادی رہا ہے لیکن اگر وہ مسلسل دہشت گردوں کا ساتھ دے گا تو اس کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنی پہلی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ خطے میں امریکہ اہداف واضح ہیں۔ دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدام میں کافی کامیابی ہوئی ہے، افغانستان میں پائیدار امن کے بغیر خطے میں امن کا نہیں آ سکتا ہے۔ امریکہ نے حال میں 3500 اضافی فوج افغانستان بھیجی ہے اور ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں امریکی آپریشن پر سالانہ ساڑھے 12 ارب ڈالر خرچ آتا ہے اور نئی حکمت عملی سے اضافی ایک ارب ڈالر خرچ آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close